13 جولائی 2019ء کو منصورہ لاہور میں تمام مسالک کے مدارس کی تنظیمات کے مشترکہ فورم "اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان" کا ایک اہم سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں پانچوں وفاقوں کے صدور ، ناظم اعلیٰ اور مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر جناب آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ، ناظم اعلیٰ جناب مولانا محمد افضل حیدری اور جامعۃ المنتظر کے استاد جناب مولانا اسرار حسین طاہر نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کے ساتھ زیر التوا مذاکرات اور مدارس کے متعلق امور پر تفصیلی بحث کی گئی ۔