خوش آمدید وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

حالیہ واقعات

اتحاد تنظیمات مدارس کا اہم سربراہی اجلاس

13 جولائی 2019ء کو منصورہ لاہور میں تمام مسالک کے مدارس کی تنظیمات کے مشترکہ فورم "اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان" کا ایک اہم سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس میں پانچوں وفاقوں کے صدور ، ناظم اعلیٰ اور مجلس عاملہ کے اراکین نے شرکت کی۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر جناب آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی ، ناظم اعلیٰ جناب مولانا محمد افضل حیدری اور جامعۃ المنتظر کے استاد جناب مولانا اسرار حسین طاہر نے شرکت کی۔ اجلاس میں حکومت کے ساتھ زیر التوا مذاکرات اور مدارس کے متعلق امور پر تفصیلی بحث کی گئی ۔

وفاقی وزیر تعلیم کے ساتھ اتحاد تنظیمات مدارس کا فیصلہ کن اجلاس

17 جولائی 2019ء کو اسلام آباد میں وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت جناب شفقت محمود کے ساتھ اتحاد تنظیمات مدارس کا اجلاس ہوا ۔ جس میں پانچوں وفاقوں کے مرکزی عہدیداران نے شرکت کی ۔ گذشتہ اجلاس کے فیصلہ جات پر اتفاق رائے کیا گیا جس کے تحت دینی مدارس وزارت تعلیم کے ساتھ رجسٹرڈ ہونگے ۔ رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس بند کر دیے جائیں گے۔ نیز مدارس اپنے نصاب میں عصری مضامین شامل کریں گے۔

مذید جانئے